اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔بنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیردفاع بریگیڈیرجنرل حسین دہقان نے جمعرات کوصوبہ سیستان وبلوچستان کی بندرگاہ کنارک کا دورہ کیا-
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ، مکران ساحل کی توسیع و ترقی کے لئے دیگرتنظیموں اوراداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے تیار ہے- بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اقتصادی و پیداواری یونٹوں کے قیام اورنجی شعبے کی شراکت سے توقع کی جا رہی ہے کہ مکران ساحل، ماضی کی نسبت زیادہ ترقی و پیشرفت کرے گا-
ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بھی اس موقع پر کہا کہ بنیادی تنصیبات کی تعمیراورمکران ساحل پر بحریہ کی بھرپور قوت کے ساتھ موجودگی، مستقبل قریب میں اس ساحل کی توسیع و ترقی کی نوید سنا رہی ہے-
واضح رہے کہ ایران کے وزرائے دفاع، صنعت، معدنیات، تجارت اورآزاد علاقوں کے امور میں صدر مملکت کے سینئر مشیر جمعرات کے روز متعدد اہم پراجیکٹوں منجملہ چابہار کی بتیس لاکھ ٹن پیداواری صلاحیت کی حامل مکران اسٹیل مل کے افتتاح کی غرض سے سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار پہنچے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲